انجینئر یاسر گیلانی

پی ایچ اے کے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، انجینئر یاسر گیلانی

لاہور (لاہورنامہ)پی ایچ اے ایمپلائز یونین کے عہدیداران کی چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں یونین عہدیداران نے پی ایچ اے کے ڈیلی پیڈ ملازمین کیلئے عید قربان الاونس کیلئے سفارشات پیش کیں اور ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے اپنے مطالبات چیئرمین پی ایچ اے کے سامنے پیش کیے ۔

یونین کے عہدیداران میں چیئرمین پی ایچ اے ایمپلائر یونین چوہدری محمودالاحد ، صدر یونین مشتاق بھٹی ، سیکرٹری یونین جمتاز خان ، ساجد امین تتلہ ، میاں عارف ، انور بھٹی سمیت دیگر یونین عہدیداران موجود تھے ۔

چیئرمین سی بی اے یونین چوہدری محمودالاحد نے کہاکہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیلی پیڈ ملازمین کو بھی عید قربان الاونس دیا جائے ۔

صدر سی پی اے یونین مشتاق بھٹی نے کہا کہ پی ایچ اے کے آئین اور قانون کے مطابق ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔

سیکرٹری یونین جمتاز خان نے کہا کہ ملازمین کو بنیادی حقوق دیئے بغیر بہتر نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے ۔

اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی کو یقین دہانی کروانے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے اپنے ملازمین کو آئین اور قانون کے مطابق میرٹ پر بنیادی سہولیات فراہم کررہا ہے اور آئندہ بھی کریگا اور یونین کے تمام مطالبات کے حل کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے جائیں گے ۔

چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے مزید کہا کہ پی ایچ اے کے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے گئے ہیں ۔