ملک بھر میں ”پلانٹ فار پاکستان “مہم شروع کر رہے ہیں ، وزیر اعظم ٹوئٹ

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پلانٹ فار پاکستان مہم شروع کر رہی ہے کیونکہ جنگلات آنے والی نسلوں کے اہم اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے بنیادی جزو ہیں ۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ۔ انہوں نے ”پلانٹ فار پاکستان “پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک بھر میں پلانٹ فار پاکستان مہم شروع کرنے جا رہے ہیں ۔ واگزار اراضی کو جنگلات ، وائلڈ لائف اور پارکس میں تبدیل کر رہے ہیں کیونکہ جنگلات آنے والی نسلوں کے لئے اہم اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے اہم جزو ہیں ۔