کراچی(لاہورنامہ)پاک بحریہ کے بیڑے میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز کو شامل کرلیا گیا.
پی این ایس یرموک کی شمولیت کی تقریب ڈاکیار ڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔
پی این ایس یرموک بحری بیڑے میں شامل کیا گیاہے، جس سے متعلق خصوصی تقریب سوموار کومنعقد کی گئی.
نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
نیول چیف نے جہاز کی تعمیر پر ڈامین شپ یارڈرومانیہ اور پراجیکٹ ٹیم کو سراہا، جدید جنگی جہاز اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن اور ڈیفنس سسٹم سے لیس ہے۔
پی این ایس یرموک متعدد نیول آپریشنز، ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دوسرا جہاز پی این ایس تبوک عنقریب بیڑے میں شامل ہوجائے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پی این ایس یرموک کی بحری بیڑے میں شمولیت اہم سنگ میل ہے.
نئے جدیدجہاز کی شمولیت سے سمندری حدود اور بحری مفادات کا دفاع مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔