اسلام آباد (لاہورنامہ) توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے سابق وزیر اعظم
نوازشریف کی طلبی کا اشتہار احتساب عدالت کے باہر بھی چسپاں کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی طلبی کا اشتہار احتساب عدالت کے
احاطے میں چسپاں کیا گیا ہے.
اشتہار کے مطابق نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کاروائی سے مفرور ہیں اور احتساب عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کررکھی ہے۔
عدالت نے نواز شریف کو پیش ہوکر توشہ خانہ ریفرنس کا جواب دینے کے لیے 17اگست تک کا آخری موقع دیاہے۔