لاہور (لاہورنامہ)تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ ”سند ھ کارڈ” اب پیپلز پار ٹی کیلئے کارآمد ثا بت نہیں ہو گا .
پی ٹی آئی حکومت کسی سے محاذ آرائی نہیں چاہتی اور نہ ہی کسی کی حکومت کو گرانے کا ارادہ رکھتی ہے.
سند ھ کی حکومت چورمچائے شور پا لیسی پر گامزن ہے.
وفاق تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چل رہاہے۔ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے چیئر مین سیکرٹر یٹ میں پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خاں کی قیادت میں ملک کو وہ پاکستان بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے .
جس کا خواب علامہ محمد اقبال اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا،کرپشن معاشرے میں کینسر کی طرح سرایت کرچکی ہے اِس کے خاتمہ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے اور کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور بلاتفریق احتساب کیا جائے گا۔
تحریک انصاف نے کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا، جب سے حکومت برسرِ اقتدار آئی ہے کسی کے خلاف کوئی کیس نہیں بنایا گیا ۔بلاو ل بھٹو اپنے قد کا ٹھ کے مطا بق بیان بازی کرے چھو ٹے منہ سے بڑی با تیں اچھی نہیں لگتی ہیں۔