ئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز کی ہڑتال ، ملک بھر میں پٹرول کی ترسیل مکمل بند

کراچی (لاہورنامہ) آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے۔

ملک بھر میں پٹرول کی ترسیل مکمل بند ہے۔

ہڑتال کے باعث ترسیل بند ہونے سے اسٹاک ختم ہونے پر پٹرول پمپس بند ہورہے ہیں۔

ملک میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے۔

ال پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسویشن کے سینیئر وائس پریسیڈینٹ شمس شاہوانی کا کہنا تھا کہ پیر کو وزارت پیٹرولیم نے اسلام آباد طلب کیا ہے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

تیل سپلائی کیلئے پرانی گاڑیوں کو بحال کیا جائے۔

ایڈوانس ٹیکس ادا کرنے والوں کے ساتھ ظلم برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

صدر آئل ٹینکرز کانٹریکٹر ایسوسی ایشن عبیداللہ کہتے ہیں جب تک مطالبات کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوتا ملک بھر میں آئل کی سپلائی معطل رہے گی۔

ہڑتال کے باعث پٹرول کی ترسیل مکمل طورپر بند ہے۔ اسٹاک ختم ہونے سے پٹرول پمپس بند ہو رہے ہیں۔ فوری طورپر پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا اندیشہ ہے۔