اسلام آباد (لاہورنامہ) کرونا وائرس کے باعث ملتوی شدہ دینی مدارس کے سالانہ امتحانات مکمل ایس اوپیز کے ساتھ ملک بھر میں شروع ہوگئے ہیں.
تنظیم المدارس کے امتحانی بورڈ نے کرونا وائرس کے سبب مرحلہ وار امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ پہلے مرحلے میں عالیہ دوم اور عالمیہ دوم کے امتحان شروع ہیں.
اس میں ملک بھر سے کثیرتعداد میں طلباءکرام شریک ہورہے ہیں.
اس موقع پر جامعہ اسلام آباد کے پرنسپل وشیخ الحدیث ڈاکٹر محمد ظفراقبال جلالی نے تنظیم المدارس کی طرف سے بنائے جانے والے سنٹر جامعہ اسلام آباد کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے کرونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے کئے گئے انتظامات کو سراہااور کہا کہ امتحان حصول علم کا بہترین ذریعہ ہیں،مزید کہا کہ تنظیم المدارس کا طریقہ امتحان دیگر بورڈز کے لیے مشعل راہ ہے .
تنظیم المدارس نے طلباءکرام کا مستقبل داﺅ پر لگانے کی بجائے امتحان لینا طلباءکے حق میں بہتر اور احسن اقدام ہے،تنظیم المدارس نے حسب سابق اپنی امتحان لینے والی روایت برقرار رکھی ہے.
ڈاکٹر محمد ظفراقبال جلالی نے جامعہ اسلام آبا دکے انتظامی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل درآمد کیا جائے ،کرونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی تدابیر ناگزیر ہیں .
اسی طرح جامعہ اسلام آباد نے دور ابتلاءمیں آن لائن کلاسز کا آغاز کیا جس کو اہل علم وفضل نے سراہا اور داد تحسین دی ،الحمدللہ جامعہ اسلام آباد فروغ علم کی ایسی تحریک ہے جو کہ ہر رکاوٹ کو عبور کرکے علم دین کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔