اسلام آ باد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
اسلام آباد میں جناح ایونیو پر پہلا کار چارجنگ اسٹیشن جلد کھلنے جارہا ہے.
الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ قدم وزارت سائنس کا ہدف تھا۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پہلا کار چارجنگ اسٹیشن دیکھ کر بہت پرجوش ہوں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جناح ایونیو اسلام آباد میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ کی سہولت کھولی جارہی ہے.
مذکورہ اقدام الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وزارت سائنس کا ہدف تھا۔