اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پولیس پیٹرولنگ کو ڈرون پر منتقل کریں گے۔
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا سول ملٹری انڑ فیس بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایس پی ڈی کی ٹیکنالوجی کو کمرشلائز کریں گے.
مستقبل میں تمام اسپرے ڈرون سے ہوں گے، پولیس اور زراعت کے لیے ڈرون اہمیت کے حامل ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کو ڈرون بھی دینے جا رہے ہیں،پولیس پیٹرولنگ کو ڈرون پر منتقل کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ایگریکلچرل، الیکٹرانکس،کیمیکل پر خاص توجہ دے رہے ہیں،6ایگریکلچر یونیورسٹیز کے ساتھ مل کر ایگریکلچر سروس کمپنی بنا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماڈرن ڈرونز سینسرز کے ذریعے فصلوں کی بیماری کا بہتر بتا سکتے ہیں،ایگریکلچر فارمز کو بیج سے لے کر مٹی کی ٹیسٹنگ سمیت جدید سروسز دی جائیں گی۔