وزیراعلیٰ پنجاب

اپوزیشن ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہاتھ پاوں مار رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے،

اپوزیشن جماعتوں نے اپنے دور میں کرپشن کے ریکارڈ بنائے،

اپوزیشن ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہاتھ پاوں مار رہی ہے۔

عثمان بزدار نے اپوزیشن کی تنقید کے جواب میں کہا کہ دو برس میں کرپشن کا ایک بھی داغ حکومت کے دامن پر نہیں،

پاکستان کی تاریخ میں ایسی شفاف حکومت آج تک نہیں آئی، کرپٹ مافیا کی لوٹ مار کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی ہے،

سیاست کو کاروبار بنانے والوں کے دوغلے چہرے عوام کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کے بوجھ تلے دبی اپوزیشن کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا اور آئندہ بھی کریں گے،

آج بھی اپوزیشن کی اپنی صفوں کے اندر بھرپور انتشار اور افراتفری ہے، دو سال میں فلاح عامہ کے وہ کام کئے ہیں جو شو مارنے والے 20 برس نہ کرسکے،

لوٹ مار کے راستے بند کر دیئے ہیں۔ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی منفی سیاست تیزی سے ختم ہو رہی ہے، ہماری حکومت نے وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑا ہے،

اپوزیشن کے پاس باتیں کرنے کے سوا کوئی ایحنڈا نہیں، اب کرپشن اور لوٹ مار کا دور واپس نہیں آئے گا، مشکل وقت میں عوام کو تنہا چھوڑنے والوں کے لئے پاکستان کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں۔