ثانیہ کامران

ثانیہ کامران اور روبینہ شاہین سے قصور سٹی کی صدر کی قیادت میں عہدیداران کی ملاقات

لاہور(لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر و رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران اور جنرل سیکرٹری روبینہ شاہین سے پارٹی سیکرٹریٹ میں سٹی ڈسٹر کٹ قصور کی صدر ڈاکٹر پلواشہ تنویر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،

ملاقات میں وومن ونگ کی تنظیم سازی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا،

وفد سے ملاقات کے موقع پر ثانیہ کامران اور روبینہ شاہین کا کہنا تھاکہ قصور سٹی میں ڈاکٹر پلواشہ تنویر کی قیادت میں ایک بہترین ٹیم تشکیل دی ہے جوکہ پارٹی کی مضبوطی کے لئے اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لائے گی،

وومن ونگ کی تنظیم سازی سے پارٹی نچلی سطح تک مضبوط اور مستحکم ہوگی اور خواتین کو سیاسی میدان میں آگے بڑھنے کے لئے مواقع میسر ہونگے،

قصور سٹی کی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین بھرپور حصہ لیں گی،

منتخب ہونے والی خواتین اپنے اپنے اضلاع میں نچلی سطح پر خواتین کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردارادا کرسکیں گی،

اس موقع پر ڈاکٹر پلواشہ تنویر کا کہنا تھاکہ میں سنٹرل پنجاب وومن ونگ قیادت کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میرے اور میری ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یہ ذمہ داری سونپی،

ملاقات میں پارٹی رہنماء قیصر ایوب شیخ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب صباحت گیلانی، سینئر نائب صدر سٹی قصور وومن ونگ ارشاد صفدر، نائب صدور سعدیہ کرن، فضافاروق، جنرل سیکرٹری سمیرا کنول، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سدرہ دین، سیکرٹری اطلاعات کرن خالد، سیکرٹری فنانس عابدہ شریف اور فوزیہ فاروق شامل تھیں۔