لاہور (لاہورنامہ) پنجاب حکومت نے عید کے بعد ریسٹورنٹس اور ستمبر کے پہلے ہفتے شادی ہالز ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا عید کے بعد ریسٹورنٹس کھولنے جا رہے ہیں،
عید تک ایس او پیز بنا کر وفاقی حکومت کو بھجوائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کورونا کیسز جیسے جیسے نیچے آئیں گے ویسے ویسے سیکٹرز کھولے جائیں گے،
شادی ہالز مالکان سے میٹنگ میں یکم ستمبر کو کھولنے پر اتفاق ہوا تھا،
شادی ہالز ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس اوپیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دینگے، پنجاب حکومت تنہا نہیں وفاق اور دیگر صوبوں کو ساتھ ملا کر فیصلے کرتی ہے۔