اسلام آباد(لاہورنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی بنیادی پالیسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات خصوصا بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پارلیمان سرگرم عمل ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پارلیمنٹ ہاس میں صوبہ خیبر پختونخواہ میں بجلی کی فراہمی سےمتعلق امور پر منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اسپیکر نے پیسکو کو بجلی کی لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ ، ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور بجلی کی ٹرپنگ کے معاملات کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نےخیبر پختونخواہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی سے متعلقہ دیگر مسائل پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیسکو کو کے پی کے میں کسانوں کو درپیش اوور بلنگ کے معاملات کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
انہوں نے ٹرانسفارمروں کی مرمت میں تاخیر پر بھی تشویس کا اظہار کیا اور پیسکو کو اس مسئلے کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی بندش کی وجہ گرمیوں کے موسم میں عوام کو شدید پراشانیون کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے پیسکو کے اہلکاروں کوعوام کے ساتھ دوستانہ رویہ اپنانے اور بجلی سے متعلق امور کو جلد حل کرنے کی ہدایت کی ۔
خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے عوامی مسائل کو حل کرنے میں گہری دلچسپی لینے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی تعریف کی ۔
اراکین نے اجلاس کو اپنےاپنے حلقہ انتخاب میں بجلی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ اراکین کاکہنا تھا کہ انہیں پیسکو کی نا اہلی کی وجہ سے اپنے حلقے کے عوام کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسپیکر نے ممبران کو بجلی سے متعلق اپنے اپنے حلقوں کے مسائل کو تحریری طور پر پیش کرنا کا کہا ۔
انہوں نے پیسکو کے چیف ایگزیکٹو کو ممبران کی جانب سےپیش کیے گے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نےکمیٹی کو یقین دلایا کہ خیبر پختونخواہ میں بجلی سے متعلق تمام معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔