لاہور (لاہورنامہ) تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ بلاو ل لیڈر نہیں لکھی تقر یر سنانے والا مداری ہے،
پیپلز پار ٹی اور (ن) لیگ ایک دو سرے کو دھوکہ دے رہے ہیں.
دو نو ں کا ایجنڈا ” ابو بچاﺅ “ ہے،
اپوز یشن جماعتوں کے پا س کو ئی و یژن نہیں.
عوام حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہے۔
تحریک انصاف کی حکومت خلوص نیت اور دل وجان سے عوامی خدمت کررہی ہے۔ عوام کی خدمت کےلئے اقتدار میں آئے ہیں، اس کے سوا ہمارا کوئی اور ایجنڈا نہیں۔
تحریک انصاف کی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو درست سمت کی جانب گامزن کردیا ہے اور انشااللہ ملک و قوم کی تقدیر بدل کر نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلیں گے۔
انہو ں نے کہاکہ عام آدمی کے مسائل کے فوری حل کےلئے اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر سرانجام دے رہی ہے۔ غریب عوام کی خوشحالی وترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں.