فاسٹ بولر محمد عامر

کروناوائرس کے دونوں ٹیسٹ منفی آنے کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر انگلینڈ روانہ

لاہور(لاہورنامہ) کروناوائرس کے دونوں ٹیسٹ منفی آنے کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر انگلینڈ روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کھلاڑیوں سے سیریز کے لیے محمد عامر کے ہمراہ نوجوان کھلاڑی مساجر محمد عمران بھی

انگلینڈ روانہ ہوئے ہیں، دونوں کھلاڑیوں کے دو مرتبہ کروناٹیسٹ ہوئے جو منفی آئے تھے

جس کے بعد انہیں دورے کی اجازت ملی۔

انگلینڈ پہنچنے کے بعد بھی کرونا کے دو ٹیسٹ منفی آنے تک عامر اور مساجر آئسولیشن میں رہیں گے۔

ٹیسٹ منفی آنے کے بعدعامر قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، عامر کو حارث روف کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،

حارث کا کرونا ٹیسٹ مسلسل مثبت آنے کی وجہ سے وہ ٹور سے باہر ہوگئے۔

خیال رہے کہ مشن انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔

پاکستانی ٹیم کا دوسرا انٹراسکواڈ میچ آج سے ڈربی میں شروع ہورہا ہے۔

پہلا پریکٹس میچ اظہرعلی کی قیادت میں پی سی بی گرین نے جیتا تھا۔

پریکٹس میچ کا مقصد کھلاڑیوں کو اہم سیریز سے قبل میچ پریکٹس فراہم کرنا ہے۔ انگلینڈ پہنچے کے بعد سے ہی ٹیم سیریز جیتنے کے لیے جم کر محنت کررہی ہے۔