بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کا صحافی مطیع اللہ جان کے اغواء کاروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ

اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صحافی مطیع اللہ جان کے اغواء کاروں کو

کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو صحافی حکومت پر تنقید کرے،

اسے نوکری سے نکلوا دینا افسوس ناک ہے،

بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری کا صحافی مطیع اللہ جان کے اغواء کاروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ

اب تو یہ فاشسٹ حکومت ویب چینلز پر حکومتی نااہلیوں کو بے نقاب کرنے والے صحافیوں کو بھی برداشت نہیں کررہی۔

جمعہ کوپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بارہ کہو کے علاقے میں صحافی مطیع اللہ جان کی رہائش گاہ گئے اورصحافی مطیع اللہ جان سے ملاقات کی اوران کے اغواء اور تشدد پر مذمت کی۔

پیپلز پارٹی چیئرمین نے صحافی سے اظہار یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغواء کاروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا .

پی ٹی آئی حکومت اتنی کمزور ہے کہ کسی بھی صحافی کے ایک تنقیدی ٹویٹ سے بوکھلا جاتی ہے، مجھے اندازہ ہے کہ اس وقت کورٹ بیٹ رپورٹرز زیادہ حکومتی دباو کا شکار ہیں،

پاکستان پیپلزپارٹی ہر دور میں میڈیا کی آزادی کے لئے لڑی ہے، پاکستان کے میڈیا ورکرز کو ہم کسی حالت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کو صحافی مطیع اللہ جان نے سنسرشپ اور صحافیوں کی بیروزگاری کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔