اسلام آباد(لاہورنامہ) فیڈرل محتسب برائے انسداد پراسیت کشمالہ طارق نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے جمعہ کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔
انہوں نے صدر کو محفوظ کام کی جگہیں بنانے میں ادارے کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے صدر کو آگاہ کیا کہ ان کے ادارے نے جلد انصاف فراہم کیا ہے اور 93 فیصد رجسٹرڈ مقدمات نمٹائے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محتسب نے سیمینارز اور پریس کانفرنسوں کے انعقاد سے آگاہی پیدا کی اور اس کے نتیجے میں مقدمات کی تعداد میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
فیڈرل محتسب نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان کی 50 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہےاور انہیں کام کرنے کا محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر عارف علوی نے لوگوں کو تیز اور سستے انصاف کی فراہمی میں ادارے کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو جلد انصاف فراہم کیا جاسکے۔
انہوں نے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ لوگوں کو ان کی شکایات کے فوری ازالہ میں محتسب کے کردار کے بارے میں آگاہی دی جاسکے۔
یہ بات قابل ذکرہے کہ فوسپا ایک خودمختار نیم عدالتی قانونی ادارہ ہے جو کام کی جگہ پر ہراساں ہونے سے بچاو¿ کے لئے کام کر رہا ہے۔ اس کا مقصد ہراسانی سے پاک کام کرنے کا ماحول پیدا کرنا ہے۔
حال ہی میں ، حکومت پاکستان نے”خواتین کی املاک کے حقوق ، ایکٹ 2020“ کے تحت فوسپا کو اختیار دیا ہے ، تاکہ خواتین کے وراثت سے متعلق مقدمات کا فیصلہ کیا جاسکے۔