لاہور (لاہورنامہ) تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ احسن اقبال کی مچائی تباہی کا قوم خمیازہ بھگت رہی ہے ،
ڈاکوں نے پاکستان کومشکل حالات میں چھوڑا، ملکی اداروں کو ٹھیک کرنا پی ٹی آئی حکومت کی تر جیح ہے،
اے پی سی عید سے پہلے ہو یا بعد میں حکومت کو کسی اے پی سی سے کو ئی خطرہ نہیں۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصا ف سے دو سا لہ کارکر د گی کا سوا ل کرنے والے بتا ئیں کہ انہو ں نے اپنے دور حکومت میں عوام کیلئے کون سی دو دھ اور شہد کی نہری بہا رکھی تھیں دو نو ں جماعتو ں کے لیڈروں نے بمعہ اہل وعیا ل قومی خزانہ کو با پ داد کی جا گیر سمجھ کا لوٹا اور بیرون ملک جائیدادئیں بنا ئی۔
لو ٹی دو لت کی ریکوری وزیراعظم عمران خان کی تر جیح ہے۔
انہوں نے کہاکہ کیلبری کوئین کے عصاب پر عمران خان سوار ہیں،
مستردٹولہ جمہوریت کے نام پر اپنی کرپشن اور چوری بچانا چاہتا ہے، پرچی پڑھنے اورقیمے والے نان پر سیاست کا دور گزر گیا۔انہو ں نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان بدل رہا ہے اور شفاف پاکستان کی بنیاد رکھی جاچکی ہے۔ پوری قوم اپنے ادوار میں کرپشن کی انتہا کرنے والوں کا حساب چاہتی ہے۔