لاہور(لاہورنامہ) تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ نیب ہی (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی کر پشن ختم کرے گی.
عید کے بعد بھی اپوزیشن کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے اور عمرا ن خان ہی 2023 تک ملک کے وزیر اعظم رہیں گے’بلدیاتی انتخابات میں بھی انشا اللہ تحر یک انصاف ہی کامیاب ہوگی .
اور مخالفین کو شکست کا سامنا کر نا پڑ یگا ۔
ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ جب بھی ملک میں شفاف احتساب کی بات ہوتی ہے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت انکے حواری شور مچانا شروع کر دیتے ہیں .
مگر ان کی تمام کوشش اور عزائم ناکام ہوں گے اور تحر یک انصاف کی حکومت نہ صرف آئینی مدت پوری کر یگی.
بلکہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں آنا پڑ یگا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انکو عمران خان جیسا ایماندار لیڈر ملا ہے.
جو ذاتی مفادات کی نہیں پاکستان کے22کروڑ عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جد وجہد کر رہا ہے .
اور پاکستان تیزی کی ساتھ ترقی کر رہا ہے قوم سے عام انتخابات میں تحر یک انصاف نے جتنے بھی وعدے کیے ہیں ان پر مکمل عمل کیا جائیگا ۔