پشاور (لاہورنامہ) وفاقی وز اسد عمر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا ابھی تک موجود ہے،
ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا، حفاظتی تدابیر اختیار کرلیں تو عیدالاضحیٰ کا مرحلہ بھی گزر جائے گا۔
این سی او سی کے پشاور میں اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا خیبرپختونخوا میں وبا کے پھیلاو میں واضح کمی آ رہی ہے،
کورونا چیلنج سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت نے بھرپور کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا عیدا لاضحیٰ ہر لحاظ سے ایک بڑا دن ہے،
قربانی ایسے کریں کہ وبا میں تیزی نہ آئے، عید کو سادگی سے منائیں، اپنی اور دوسروں کی زندگی کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
اسد عمر نے کہا مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے ماسک کا استعمال کریں، پورے خطے میں کورونا کے حوالے سے حوصلہ افزا صورت حال پاکستان میں ہے،
عید پر عوام تفریحی مقامات پر جانے سے گریز کریں، احتیاط کیساتھ عیدالاضحیٰ منائیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود کا کہنا تھا ایس او پیز عوام کی جانیں بچانے کیلئے بنائے ہیں،
حکومت نے عوامی مفاد کیلئے اقدامات کیے ہیں، عوام ایس او پیز کو فالو کریں
انہوں نے کہا عید کے بعد شعبہ سیاحت کھولنے پر بات ہوگی، وزیر اعظم سے سیاحتی مقامات کھولنے کی گزارش کریں گے.