یو ای ٹی لاہور

انجینئرنگ یونیورسٹی کا 17اگست سے جزوی طور پر کھولنے کا اعلان

لاہور (لاہورنامہ) انجینئرنگ یونیورسٹی نے 17 اگست سے جامعہ جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

انتظامیہ نے جامعہ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 17 سے 24 اگست تک لیبارٹریاں کھولی جائیں گی،

24 اگست سے یکم ستمبر تک امتحان لیا جائےگا۔

انجینئرنگ یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیشن 2019 کے طلبا 2 ستمبر سے 14 ستمبر تک یونیورسٹی آئیں گے۔