کراچی(لاہورنامہ)اداکار عدنان صدیقی کی معروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر انجلینا جولی کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس پر مداح حیران ہو گئے۔
اداکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر فلم ”دی مائٹی ہارٹ“ کے سیٹ کی ہے جس میں انہوں نے ہالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ بھی کام کیا تھا۔