صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس

لاہور (لاہورنامہ) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت آج لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈآفس میں اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پرصوبائی وزیرہاؤسنگ میاں محمودالرشید، صدرپی ٹی آئی پنجاب اعجازچوہدری، سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیراجمل بھٹی، صوبائی سیکرٹری قاضی جاویداحمد، علی عامر، غلام محی الدین دیوان، چیئرمین ایل ڈبلیوایم سی ریاض چوہدری ودیگرافسران موجودتھے۔

صوبائی وزراء نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی اورعیدالاضحی پرصفائی ستھرائی کے انتظامات کاجائزہ لیا۔

چیئرمین ایل ڈبلیوایم سی ریاض چوہدری نے صوبائی وزیرصحت کوکمپنی کی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پرسوں تک شہرمیں ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام کیمپس نصب ہوجانے چاہئیں۔

عیدالاضحی کے موقع پرلاہورشہرمیں صفائی ستھرائی کوہرصورت یقینی بنایا جائے.

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پرایل ڈبلیوایم سی کی کارکردگی کاجائزہ لیاجارہاہے۔

صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ جمعہ کی شام تک تمام شہر صاف ہوناچاہئے۔

فضلہ کوتلف کرنے والے بیگزتقسیم کردئیے جائیں۔

کوروناوائرس کے تدارک کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہے ہیں۔

صوبائی وزیرہاؤسنگ میاں محمودالرشیدنے کہاکہ عیدالاضحی پرصفائی ستھرائی کے حوالہ سے شہرکو مختلف زونزمیں تقسیم کیاجائے اورفوری طورپرعوامی آگاہی مہم کاآغازکیاجائے۔