صحت انصاف کارڈ

صحت انصاف کارڈ کا مقصد صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیدا کرنا ہے ، ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور(لاہورنامہ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت آج محکمہ سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،

جس میں صوبائی سیکرٹری صحت بیرسٹر نبیل اعوان،سپیشل سیکرٹری نادر چٹھہ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر آصف طفیل، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، پنجاب ہیلتھ انیشیئٹیو مینجمنٹ کمپنی اور انشورنس کمپنی کے افسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ انیشیئٹیو مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی اور صحت انصاف کارڈ کے حامل افراد کے فیڈبیک کا جائزہ لیا۔

پنجاب ہیلتھ انیشیئٹیو مینجمنٹ کمپنی کے عہدیداران نے صوبائی وزیر صحت کو کارکردگی اور صحت انصاف کارڈ کے حامل افراد کے فیڈبیک کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

پندرہ دن بعد پنجاب ہیلتھ انیشیئٹیو مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ سیکرٹری محکمہ سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹر نبیل اعوان کمپنی کی کارکردگی کا ازسرنو جائزہ لیں۔