اسلام آباد(لاہورنامہ) وفاقی وزیر اسد عمر نے عید کے بعد شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا عیدکےبعداین سی او سی کا اجلاس بلاکر فیصلہ کریں گے۔
شادی بیاہ ودیگرتقریبات سےمنسلک انڈسٹری کیلئے خوشخبری آگئی،
وفاقی وزیراسدعمرسے آل پاکستان ویڈنگ وریسٹورنٹس کے وفد کی ملاقات ہوئی،
وفد کی نمائندگی خالد ایوب، حبیب اللہ سمیت دیگر نے کی۔
ملاقات میں وفد نے ایس او پیز کیساتھ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی درخواست کی ،
جس پر اسدعمر نے عید کے بعد شادی ہالزاور ریسٹورنٹس کھولنے کا عندیہ دے دیا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ عید کے بعد این سی اوسی کا اجلاس بلاکر فیصلہ کریں گے۔