سعدیہ سہیل رانا

ایل ڈی اے، ساڑھے آٹھ ہزار کنال اراضی پر 35ہزار رہائشی اپارٹمنٹ تعمیر کرے گا، سعدیہ سہیل رانا

لاہور(لاہورنامہ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے 35ہزار رہائشی اپارٹمنٹ تعمیر کرنے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے.

جس کے مطابق ایل ڈی اے موضع ہلوکی میں ساڑھے آٹھ ہزار کنال اراضی پر 35ہزار رہائشی اپارٹمنٹ تعمیر کرے گا۔

رنگ روڈ اور ایل ڈی اے سٹی کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ بہترین لوکیشن ہے۔

یہاں پانچ مختلف کیٹیگریوں کے اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے جن کا رقبہ 650مربع فٹ سی2200مربع فٹ تک ہو تعمیراتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے پرائیویٹ رہائشی سکیموں میں ستونو ں کے بغیر تین منزلوں تک بنائی جانے والی رہائشی عمارتوں کی آئندہ چھ ماہ تک عبوری اجازت نقشہ جمع کروانے کے موقع پر ہی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔