اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی خواہش ہے کہ ہم مستقبل میں حج کو پرائیویٹ ٹورآپریٹرز کے حوالے کریں، وہ کہتے ہیں کہ آپ پرائیویٹ حج کی حوصلہ افزائی کریں،ہم نے سبسڈی کے حوالے سے ایک سمری بنائی تھی لیکن کابینہ نے اس سے اتفاق نہیں کیا، سعودی عرب نے حج اخراجات پوری دنیا کے لئے بڑھائے ہیں، حج اخراجات فی الحال یہی ہیں جو وفاقی کابینہ میں طے ہوئے ہیں ۔ اتوارکو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نور الحق قادری نے کہا کہ کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے 63ہزار کا فرق پڑا ۔ سعودی عرب کی حکومت نے بھی بعض چیزوں پر ٹیکس لگا دیئے ہیں جس کی وجہ سے وہاں ہمیں بارہ سو ریال اضافی دینا پڑرہے ہیں جو کہ پینتالیس ہزار روپے بنتے ہیں۔ گزشتہ سال بیالیس ہزار کی سبسڈی دی گئی تھی وہ اس دفعہ اٹھا دی گئی ہے۔ پچھلا سال الیکشن کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کاش ہماری خوشگوار شروعات ہوتی اور ہماری معیشت مستحکم ہوتی تو شاید ہم اس سے بھی اچھا پیکج دیتے۔ ہم نے سبسڈی کے حوالے سے ایک سمری بنائی تھی لیکن کابینہ نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔ میں نے مرحلہ وار سبسڈی ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے حج اخراجات پوری دنیا کے لئے بڑھائے ہیں۔ سعودی حکومت کی پالیسی کے مطابق وہ کہتے ہیں کہ آپ پرائیویٹ حج کی حوصلہ افزائی کریں۔ مستقبل میں ان کا خیال ہے کہ ہم حج کو پرائیویٹ کوٹہ ہولڈر جو پرائیویٹ ٹور آپریٹرزہیں ان کے حوالے کریں۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کا تصور ، رواداری ، عدل اور انصاف کا ہے او رمعیشت کو خوشحال بنانے کا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حج اخراجات فی الحال یہی ہی
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM