اسلم اقبال

پنجاب حکومت نے عید کے بعد بند انڈسٹری کے دیگر سیکٹر بھی کھولنے کا فیصلہ کرلیا، اسلم اقبال

لاہور (لاہورنامہ) پنجاب حکومت نے عید کے بعد بند انڈسٹری کے دیگر سیکٹر بھی کھولنے کا فیصلہ کرلیاجبکہ صوبائی وزیر صنعت اسلم اقبال نے کہا ہے کہ کورونا کی صورت حال میں بہتری آنے پر عید کے بعد انڈسٹری سیکٹر کے بہت سے سیکٹر کھول دیں گے۔

جمعرات کو صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی صبور ملک کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں سمارٹ لاک ڈان اور انڈسٹری کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔

صوبائی وزیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمارٹ لاک ڈان عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کاروبار بند نہیں کرنا چاہتی، کاروبار کی بندش سے معیشت متاثر ہوتی ہے۔

تمام فیصلے اور اقدامات طبی، معاشی ماہرین کی مشاورت سے کئے جارہے ہیں۔ حکومت عید کے بعد کورونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کیلئے بڑا پروگرام لارہی ہے۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ جلد مشکل صورتحال سے نکل آئیں گے۔ راولپنڈی چیمبر کے صدر نے صوبائی وزیر کو راولپنڈی چیمبر ورچوئل ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دی۔