ریاض (لاہورنامہ) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی ۔
جمعہ کو سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی.
اس موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی ۖ سمیت تمام مساجد میں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نمازعید ادا کی .
اورکورونا وبا کے باعث سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا ،
عید الاضحی کے موقع پرکورونا وبا کے خاتمے اورامت مسلمہ کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کیں ،
نماز عید کی ادائیگی کئے بعد فرزندان اسلام نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کے حضور جانوروں کی
قربانی کی ۔
سعودی عرب، فلسطین، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں کے علاوہ یورپ، امریکا، کینیڈا، انڈونیشیا، جاپان اور افغانستان کے علاوہ دنیا کے دیگر خطوں میں عیدالاضحٰی مذہبی جوش جذبے سے منائی گئی۔
کینیڈا کے وزیر اعظم نے اس موقع پر ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا عوام کو عید کی مبارک باد دی۔