عاصم باجوہ

مال بردار بحری جہاز 17 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لیکر گوادر پہنچ گیا، عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد (لاہورنامہ) چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ مال بردار بحری جہاز 17 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لیکر گوادر پہنچ گیا۔

عاصم سلیم باجوہ
مال بردار بحری جہاز 17 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لیکر گوادر پہنچ گیا، عاصم سلیم باجوہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ گوادر پورٹ پر اقتصادی سرگرمیاں زوروشورسے جاری ہیں،

مال بردار بحری جہاز 17 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لیکر گوادر پہنچ گیا۔

مال بردار بحری جہاز
مال بردار بحری جہاز 17 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لیکر گوادر پہنچ گیا، عاصم سلیم باجوہ

چیئر مین سی پیک اتھارٹی نے لکھا کہ ڈی اے پی براستہ چمن 550 ٹرکوں سے افغانستان بھیجی جائیگی،

پہلی بار کارگو کی پیکنگ مقامی سطح پر کی گئی۔

سی پیک کے تحت منصوبے روزگار،معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اس طرح ملازمتیں پیدا ہوں گی،

ٹرانسپورٹ کے کاروبار کو بڑھاوا ملے گا۔ایک اور بیان میں چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی نے لکھا کہ تھر انرجی لمیٹڈ حبکو کا تھر بلاک ٹو 330 میگا واٹ پاور پلانٹ پرکام جاری ہے۔