لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرصوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد اور صدرپی ٹی آئی پنجاب اعجازچوہدری کا شہرکے مختلف علاقوں کادورہ کیا۔
ڈاکٹریاسمین راشداور اعجاز چوہدری نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مختلف کیمپوں کا دورہ کیااور صفائی ستھرائی کے انتظامات کاجائزہ لیا۔
اس موقع پر ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی ڈاکٹر شاہزیب،سینئر مینجرآپریشنز مرتضی چوہدری اورجی ایم آپریشنزسہیل ملک موجودتھے۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے شادمان اور لٹن روڈ جبکہ اعجاز چوہدری نے ٹاؤن شپ میں لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کیمپوں کادورہ بھی کیا۔
ایل ڈبلیوایم سی کے افسران نے صوبائی وزیر صحت کو شہرمیں صفائی ستھرائی کویقینی بنانے کیلئے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیرصحت نے لٹن روڈ اجتماعی قربان گاہ کا دورہ کرکے ساڑھے تین سوجانوروں کی قربانی کیلئے انتظامات کاجائزہ لیا۔
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر لاہورشہرمیں صفائی ستھرائی کویقینی بنانے کیلئے انتظامات کاجائزہ لیاجارہاہے۔ایل ڈبلیوایم سی نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہرمیں دس ہزارٹن سے زائدفضلہ کوتلف کیا۔
عیدالاضحی کے تینوں روزشہرکی صفائی ستھرائی کے انتظامات کاجائزہ لیاجائیگا۔شہریوں کی آسانی کیلئے شہرکے تمام کنٹینرز کی صفائی کویقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
شہرمیں صفائی ستھرائی کے غیر تسلی بخش انتظامات پرمتعلقہ افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
شہرکی صفائی ستھرائی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے۔شہری جانوروں کے فضلہ کومختص کنٹینرز میں پھینک کر انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ایل ڈبلیوایم سی کی جانب سے شہریوں میں بیگزاور فنائل بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔