لاہور(لاہورنامہ) سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس (ایم-تھری)، ایس ایس پی سید حشمت کمال کی ہدایات پر عید الاضحٰی کے موقع پر ہفتہ کو روڈ یوزر فیمیلیز میں تحائف تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر ایس ایس پی سید حشمت کمال نے کہا کہ عید جیسے تہوار پر فیمیلیز خصوصا بچوں کو دوستانہ ماحول میں تحفظ اور پیار کے احساسات کے ساتھ خوشیوں میں شامل کرنا ہماری اعلی روایات کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں پبلک فرینڈلی پولیسنگ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ایسے اقدامات اہم سنگ میل ثابت ہوتے ہیں۔
اس بابت ڈی ایس پی یاسر ذوالفقار بٹ، ایڈمن آفیسر ملک سجاد اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے شرقپور ٹال پلازہ جبکہ ڈی ایس پی وحید ربانی، ایڈمن آفیسر رانا انور و دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے درکھانہ ٹال پلازہ پر بچوں اور فیمیلیز میں عید گفٹ تقسیم کئے۔
لوگوں نے موٹروے پولیس کو دوستانہ ماحول میں اپنے درمیان پاکر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور افسران بالا کی حکمت عملی کی پزیرائی کی۔ بعد ازاں ایس ایس پی سید حشمت کمال کی خصوصی ہدایات پر افسران کیلئے پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔