لاہور(لاہورنامہ) پنجاب کی مقامی حکومت نے دارالحکومت میں آلائشوں کے تعفن کو ختم کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں 1500لیٹر عرق گلاب کا چھڑکاﺅ کیا۔
لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی)کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آلائشوں کے تعفن کے خاتمے کے لیے بیشتر علاقوں میں عرق گلاب کا اسپرے کیا گیا۔
ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق عید کے تینوں روز صفائی آپریشن جاری رہی جس کے تحت لاہور کے علاقے لکشمی چوک، راج گڑھ، مزنگ، گلبرگ، فیروزپور روڈ سمیت دیگر علاقوں میں 1500لیٹر عرق گلاب کا چھڑکاﺅ کیا گیا۔