لاہور(لاہورنامہ) وزیراعظم کی ہدایت پر 9 اگست کو ٹائیگرزفورس ڈے منانے کی تیاریاں جاری ہے.
پنجاب حکومت نے بھی شجر کاری مہم کیلئے خصوصی ایپلی کیشن تیار کر لی۔
پیر کو تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر 9 اگست کو ٹائیگرزفورس ڈےمنانے کی تیاریاں جاری ہے،
اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی،
ملاقات میں ٹائیگر زفورس ڈے کے انتظامات اور تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
خیبرپختونخواکے بعد پنجاب حکومت نے بھی شجر کاری مہم کیلئے تیار کرلی گئی ہے ، عثمان بزدار نے یقین دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت 12 لاکھ درخت لگائے گی اور صوبے بھر میں 520 تقریبات ہوں گی۔
تقریبات میں ٹائیگرزفورس رضاکارصوبائی، وفاقی وزرا، اسمبلی اراکین اور گورنر شریک ہوں گے.
جبکہ وزیراعلی پنجاب لاہور اور سیالکوٹ میں شجر کاری مہم میں حصہ لیں گے۔اس حوالے سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے خصوصی ایپلی کیشن تیار کر لی ہے۔