انگلینڈ اور پاکستان

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج)ہوگا

مانچسٹر (لاہورنامہ) انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) بدھ سے اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں شروع ہوگا۔

انگلینڈ ٹیم کی قیادت جو روٹ کرینگے جبکہ پاکستان کی ٹیم اظہر علی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں،

اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ ٹیسٹ سیریز کانٹے دار ہوگی۔

اس سے قبل میزبان ٹیم نے کالی آندھی کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بقیہ دونوں میچز ساتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 13 سے 17 اگست تک کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں سیریز میں شامل تین ٹی20 میچز کھیلنے کیلئے ایک بار پھر اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کا رخ کریں گی.

جہاں تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 اگست کو دوسرا میچ 30 اگست کو جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے تینوں میچ اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے۔