اسلام آباد(لاہورنامہ) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیری بھارت کے ساتھ ایک قدم چلنے کو تیار نہیں،
اقوام متحدہ نے پاکستان سے کیا گیا کوئی وعدہ آج تک پورا نہیں کیا گیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر شاہراہ دستور پر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہمارا احتجاج کرنے کامقصد مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا دنیا کو احساس دلانا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاﺅن میں ہرچیز کی بندش ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو جبری لاک ڈاﺅن سے4ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔