لاہور (لاہورنامہ) لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا،
اس موقع پر سائرن بجایا گیا،ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،
معروف آرٹسٹوں اور الحمرا کے افسران و ملازمین میں گورنر ہاؤس تا فیصل چوک تک یوم استحصال کشمیر ریلی میں شرکت کی۔
نامورآرٹسٹوں ناہید اختر،حامد علی خان، ترنم ناز، راشد محمود،حسن عسکری،نسیم وکی و دیگرفنکاروں نے الحمرا کے سنگ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کا بھر پور مظاہرہ کیا۔
سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور،ڈی جی پی آر اسلم ڈوگر،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے نے بھی خصوصی شرکت کی۔
سیکرٹری انفارمیشن راجہ جہانگیر انور نے اس حوالے سے کہا کہ یوم استحصال کشمیر کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیریوں کی آزادی کی طرف مبذول کروانا ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ثمن رائے نے اس موقع پر کہا کہ الحمرا دنیا بھر میں فنون لطیفہ کے ذریعے کشمیری ثقافت اجاگر کررہا ہے،کشمیری آزادی کے حصول کے لئے لازوال قربانیاں پیش کر رہے ہیں،
شہداء کا خون رنگ لائے گا،حق خود ارادیت کے مجاہدین و قائدین کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں،
لاہور آرٹس کونسل فنون لطیفہ کے ذریعے کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا۔
ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی،ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن آفتاب احمد انصاری،ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیومحمد عارف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل ودیگر افسران و الحمرا ملازمین بھی واک میں شریک ہوئے۔