لاہور(لاہورنامہ) ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی سے ملاقات کی .
ملاقات میں چیئرمین اور ڈی جی پی ایچ اے نے شہر میں اربن فارسٹ کے جاری پروجیکٹس تبادلہ خیال کیا ۔
اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اےانجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ 9 اگست کو پی ایچ اے بڑے پیمانے پر شہر بھر میں شجرکاری کرے گا جبکہ 9 اگست کو مون سون شجرکاری مہم کا دن منانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔
ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ پی ایچ اے کے محنتی افسران کی ٹیم کے ہمراہ شہر لاہور کو سرسبز اور شاداب بنائیں گے ۔
پی ایچ اے اپنے جاری پروجیکٹس کو احسن طریقے سے موثر حکمت عملی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائے گا۔