مریم نواز کی

مریم نواز کی غیر قانونی اراضی کیس میں نیب آفس 11 اگست کو طلبی

لاہور (لاہورنامہ) قومی احتساب بیورو (نیب)کا مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے نام طلبی کا مراسلہ،

200 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام کروانے پر جواب کے لئے 11 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کردی.

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ اور سابق ڈی سی او لاہور نور امین مینگل سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

2014 میں رائے ونڈ میں مریم نواز کے نام 2 سو ایکٹر زمین منتقل کی گئی .

100 کنال زمین شہباز شریف اور 100 کنال زمین نواز شریف کے نام منتقل کی گئی.

زمین منتقلی میں اہل ڈی اے کے قواعد و ضو ابط کو نظر انداز کیا گیا۔

نیب زرائع کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کی زمین کے ارد گرد تمام رقبے کو گرین لینڈ قرار دیا گیا، شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات کو روکنے کے لئے اراضی کو گرین لینڈ قرار دیا گیا۔

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ اور سابق ڈی سی او لاہور نور امین مینگل سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔