نیوی سیلنگ کلب

نیوی سیلنگ کلب کی تعمیر کیس ، نیول چیف کی جانب سے اشتر اوصاف نے وکالت نامہ جمع کرا دیا

اسلام آباد (لاہورنامہ) راول ڈیم کے کنارے نیوی سیلنگ کلب کی تعمیر کیخلاف کیس میں نیول چیف کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے وکالت نامہ جمع کرا دیا،

عدالت نے مزید مہلت کی استدعا منظور کرلی ۔

وکیل زینب جنجوعہ نے کہاکہ عدالتی حکم کے مطابق کلب سیل نہیں ہے،

نیوی کی جانب سے ابھی بھی کلب کی ممبرشپ دی جارہی ہے،

ممبر شپ دی جانے کی سلپ ہمارے پاس موجود ہے۔

وکیل اشراوصاف نے کہاکہ نیوی سیلنگ کلب عدالتی حکم کے مطابق سیل ہے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ رپورٹ میں تو گزشتہ سماعت پر بتایا گیا کہ کلب سیل کردیا گیا۔

اوشراوصات کے مطابق کلب سیل ہے اور یہ صرف پریکٹس اور ٹریننگ کی جگہ ہے۔

چیف جسٹس نے اشراوصاف کو ہدایت کی کہ آپ یقینی بنائیں گے کہ کلب سیل ہے عدالت کو آپ پر اعتماد ہے،

کیونکہ کلب سیل ہے اس لیے نیوی کو ممبرشپ جاری کرنے سے بھی روک رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہاکہ عدالتی حکم کے خلاف مس کنڈکٹ کسی بھی طرف سے ہوا تو کارروائی ہو گی۔

اوشرا وصاف نے کہاکہ کچھ کاغذات مجھے ابھی نہیں مل سکے وہ ملنے کے بعد تحریری جواب دیں گے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ کون سا قانون ہے جس کے تحت نیوی اس قسم کی ایکٹیوٹی کرسکتی ہے؟

یہ سیریس معاملہ ہے، راول لیک کے کنارے کیا ایسا کچھ کیا جا سکتا ہے؟ ۔عدالت نے آئندہ سماعت سے قبل جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 19اگست تک ملتوی کردی۔