لاہور (لاہورنامہ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے زیر اہتمام صوبہ پنجاب کے انجینئرنگ اداروں اوریو ای ٹی کے الحاق شدہ کالجز میں داخلہ برائے بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی کیلئے مشترکہ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہوا ۔
اس سلسلے میں ورچوئل یونیورسٹی کے 110 سینٹرز میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے۔
جن میں 34 ہزار 381 طلباء نے حصہ لیا۔
انٹری ٹیسٹ میں شامل طلبہ و طالبات کے نتائج کا اعلان مورخہ 8 اگست کو کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث رواں برس یونیورسٹی نے آن لائن انٹری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے لئے ورچوئل یونیورسٹی سے معاہدہ کیا گیاتھا۔
انٹری ٹیسٹ سے قبل تمام طلباء کیلئے موک ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ طلباء اپنے نتائج یوای ٹی کے ویب سائٹ admission.uet.edu.pk پر دیکھ سکیں گے۔