اسلام آباد (لاہورنامہ) وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ ہم چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں.
اور ہماری توجہ کا مرکز اس کے ثمرات پاکستان کے عوام تک پہنچانا ہے ۔
جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹس میں سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ سی پیک کے حوالے سے ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام ویبینار منعقدکیاگیا.
جس میں بڑ ی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی ۔
عاصم سلیم نے کہاکہ سی پیک کے ذریعے گوادر بندرگا ہ کی تعمیر ہوگی اور اس سے رابطے قائم ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ یہ منصوبوں اور سڑکوں کے ساتھ دوردراز کے علاقوں میں خوشحالی بھی لائے گا ۔