نئی شپنگ پالیسی کا اعلان

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا نئی شپنگ پالیسی کا اعلان

اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے نئی شپنگ پالیسی کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی زیادہ تر برآمدات بندر گاہوں سے ہوتی ہے،

ماضی میں میری ٹائم سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا،

بندرگاہ پر پہلے جہاز لگانے کیلئے کرپشن کی جاتی تھی جس کا خاتمہ کر دیا گیا ہے،

پاکستانی فلیگ کے حامل جہاز کو برتھنگ رائٹ ملے گا، غیر ملکی کی جگہ پاکستانی فلیگ والے جہاز کو فوقیت دیں گے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نیی شپنگ پالیسی کا اعلان کیا اور کہا کہ جہاز کی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا،

فریٹ چارجز پاکستانی کرنسی میں وصول ہوں گے،

سٹیٹ بینک نے شپنگ لانگ ٹرم سہولت کاری کی اجازت دے دی،

شپنگ کو اسٹریٹجک انڈسٹری قرار دیا ہے۔

علی زیدی کا کہنا تھا پاکستانی فلیگ کے حامل جہاز کو برتھنگ رائٹ ملے گا،

غیر ملکی کی جگہ پاکستانی فلیگ والے جہاز کو فوقیت دیں گے، انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں رجسٹرڈجہاز کو لنگر انداز ہونے کیلئے ترجیح دی جائے گی، جبکہ نجی شعبے کیلئے جی آر ٹی 25 فیصد کم رکھا۔