لاہور(لاہورنامہ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی ۔
اس موقع پر صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان پنجاب حکومت نے گورنر چوہدری محمد سرور کی طرف سے صوبے کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے عملی کاوشوں کوسراہا ۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے معیار زندگی کو بلند کرنے کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں ۔
راوی کنارے نیا شہر بسانے کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اس سلسلہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات میں تاخیر اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ان کی ٹیم صوبے اورعوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے اور انشا اللہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیںگے ۔
انہوں نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کاوشوں کو سراہا ۔