جمشید اقبال چیمہ

پاکستان جلد ہی اقوام متحدہ کے موسمیاتی اقدامات کے اہداف حاصل کرلے گا، جمشید اقبال چیمہ

لاہور (لاہورنامہ) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان حتمی مدت سے پہلے اقوام متحدہ کے موسمیاتی اقدامات کے اہداف حاصل کرلے گا،

شجر کاری مہم کی کامیابی سے پاکستان کا مستقبل جڑا ہوا ہے ،

تحریک انصاف اپنی آنے والی نسلوں کو سر سبز اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا چاہتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن شجر کاری مہم کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے اور اس پر منفی تبصرے کئے جارہے ہیں حالانکہ پاکستان اس حوالے سے پہلے ہی بہت پیچھے ہے.

اور اگر ہم نے آج بھی اس طرف توجہ نہ دی تو کوئی بھی ہمیں تباہی سے نہیں بچا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے پہلے کسی لیڈر نے اس طرف توجہ نہیں دی اور آج دنیا وزیر اعظم عمران خان کے ان اقدامات کو سرارہی ہے ۔

حکومت نہ صرف پورے ملک میں پودے لگا رہی ہے بلکہ انکی نگہداشت پر بھی بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے.

اور یہ پودے ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جس تیزی سے ماحولیاتی تبدیلی رونما ہو رہی ہیں اس میں ہمیں پیشگی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔