آئی جی پنجاب شعیب دستگیر

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

لاہور(لاہورنامہ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف تیز ترین کاروائیاں جاری ہیں.

تاکہ معاشرے میں قانون کی حکمرانی برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

اسی سلسلے میں اوکاڑہ پولیس نے گذشتہ ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس عرصہ کے دوران اسلحہ کے (154) مقدمات درج ہوئے جن میں ملزمان کے قبضے سے (4) رائفل۔ (11) بندوق۔ (134) پسٹل/ریوالور۔ (4)کاربین۔ (1) چھری اور(566)گولیاں برآمد ہوئیں۔اس عرصہ کے دوران منشیات کے (154) مقدمات درج ہوئے جن میں ملزمان سے (93.156)کلو گرام چرس، (0.400)گرام ہیروئن، (0.400) گرام افیون۔ (2956)لیٹر شراب۔ (365) لیٹر لاہن اور(20) چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں اور ایک شرابی گرفتار کیا گیا۔

اس عرصہ کے دوران(247)مجرمان اشتہاری جن میں (31) مجرمان اشتہاری Aکیٹگری،(194)مجرمان اشتہاری Bکیٹگری جبکہ (22) عدالتی مفروران گرفتار کیے گئے۔

اس عرصہ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت نافذ شدہ قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے ساؤنڈسسٹم کی خلاف ورزی پر(23)، حساس تنصیبات کے تحت (4)۔ عارضی قیام گاہ آرڈیننس کے تحت(18) اور وال چاکنگ آرڈیننس کے تحت (2) مقدمہ درج کیے گئے ہیں۔

ڈی پی او اوکاڑہ نے مزید بتایا کہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ضلع میں سیکیورٹی انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق امن و امان کو برقرار رکھنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا جائے.