لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں پودے لگا کر ٹائیگر فورس ڈے منفرد انداز سے منائیں گے،
12لاکھ سے زائد پودوں کا ریکارڈ بنائیں گے۔
اتوار کو یہ بات انہوں نے پنجاب میں ٹائیگر فورس ڈے پر شجرکاری مہم کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہی،
انہوں نے کہا کہ درخت لگا کر آئندہ آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانا چاہتے ہیں،
درختوں سے محبت ہمارے یقین اور ایمان میں شامل ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا10ارب درخت لگانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں،
ٹائیگر فورس ڈے پودے لگا کر منفرد انداز سے منائیں گے، عوام بڑھ چڑھ کر پودے لگائیں اور ان کی نگہداشت کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ شجرکاری مہم کی قومی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،
صوبہ بھر میں آج520مقامات پر پودے لگائے جائیں گے،
ایک ہی دن میں 12لاکھ سے زائد پودے لگا کر ریکارڈ بنائیں گے۔
سردار عثمان بزدار کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ شجرکاری کر کے سیالکوٹ میں نیا جنگل آباد کریں گے۔