کراچی (لاہورنامہ) کراچی میں مون سون کی بارش کے بعد کے الیکٹرک کا بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم ہو گیا.
جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی گھنٹوں سے بند ۔
بارش کے باعث کے الیکٹرک کے 174 فیڈرز بند ہو گئے.
مختلف مقامات پر گزشتہ روز پیدا ہونے والی فنی خرابیاں دور نہیں کی جا سکی ،
بجلی کے ٹوٹے ہوئے تاروں کی مرمت نہیں کی جا سکی اور کیبل فالٹ تاحال درست نہیں کیے جا سکے .
موسیٰ کالونی، غریب آباد، خواجہ اجمیر نگری، گلشن حدید، ابوالحسن اصفہانی روڈ، سہراب گوٹھ، لانڈھی، پاک کالونی، سرجانی ٹاون، احسن آباد، ملیر، لیاقت آباد اور بلدیہ میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔
اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ عملہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے مصروف عمل ہے جب کہ سیفٹی کلیئرنس کے بعد بیشتر علاقوں میں بجلی بحال ہو گئی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب عملے کو کام میں مشکلات کا سامنا ہے، کچھ مقامات پر احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ گلشن اقبال، بن قاسم اور بلدیہ میں پانی کا نکاس نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں، متعلقہ اداروں سے جلد نکاسی آب کی اپیل کی جاتی ہے۔