پشاور (لاہورنامہ) وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا شاہ محمد نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے پر تنقید کرنے پر انہیں بی آرٹی میں سفری کارڈ بھیج دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب بلاول بھٹو آئیں انہیں بی آرٹی کی سیر بھی کرائیں گے اور مہمان نوازی بھی کریں گے.
اور انہیں دکھائیں گے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کے لیے بی آر ٹی بنائی ہے۔
بعدازاں وزیر ٹرانسپورٹ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے سندھ حکومت بھی گرین بس کا ایک کارڈ مجھے بھی بھیجے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دراصل اپوزیشن سے بی آر ٹی منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا۔
انہوں نے بتایا کہ بی آرٹی جون 2021 میں مکمل ہونا تھی ہم نے سال پہلے بنالی ہے، بی آرٹی تیار ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا جیسے ہی سگنل دیں گے افتتاح کر دیا جائےگا۔