لاہور (لاہورنامہ) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریکِ پاکستان لاہور میں 73ویں جشن آزادی کے حوالے سے نئی نسل کے لئے قومی پرچم، جھنڈیوں، بیجز، سٹکرز، پورٹریٹس اور ٹوپیوں سے مزین جشن آزادی سٹال کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
سٹال پر نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی مطبوعات اور سی ڈیز بھی ارزاں نرخوں پر فروخت کے لیے موجود ہیں۔
وائس چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ میاں فاروق الطاف اور شعبہ خواتین کی کنوینر بیگم مہناز رفیع نے سٹال کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
جشن آزادی سٹال کو پاکستان کی جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔